حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے ،ْ طلال چوہدری

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:40

حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے ،ْ طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے ،ْاس سے اداروں کو سیکھنا چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات سے دور ہوجائیں۔

(جاری ہے)

حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کے اظہار میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی نوعیت کے کیس ہیں جس پر مشرف کے دور آمریت میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی لہٰذا عدالتوں کو اس طرح سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کو نہیں لینا چاہیے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت کے وقار کی جیت ہے، اسی طرح پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عدالتوں اور اداروں کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے، اس سے ان کا وقار بحال رہتا ہے، اگر ہم سے کوئی غلطی ہوگی تو ہم اس کا اعتراف کریں گے لیکن اداروں کو غلطی نہیں کرنی چاہیے اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ پچھلے دھرنے سے لے کر بہت ساری چیزیں دیکھیں ،ْاداروں کو سیکھنا چاہیے ،ْاسی چیز میں ملک کی بہتری ہیکہ ادارے سیاسی معاملات سے دور ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :