ن لیگ کے سابق راہنما اور چوہا سیدن شریف کے گدی نشین مخدوم آفتاب احمد،کھڑی شریف سے

سید آصف شاہ اور دیگرکی ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات،آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) گزشتہ روز ن لیگ کے سابق رابطہ سیکرٹری اور چوہا سیدن شریف شیرازی کے گدی نشین مخدوم آفتاب احمدقطب شاہی اعوان، کھڑی شریف کے سجادہ نشین کے بھانجے سید آصف شاہ،ق لیگ کے سابق راہنما شیخ اعجاز علی،سابق ڈی ایس پی سندھ پولیس محمود بھٹی اور دیگر نے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے الگ الگ ملاقات کی۔

دوران ملاقات انہوں نے سید پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پران سیاسی و مذہبی راہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک شدید بحرانوں میں گھرچکا ہے اور موجودہ حکمرانوں کے پاس ان بحرانوں سے نکلنے کاکوئی حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان اور اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف اپنے دوراقتدار میں یہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہی اپنی دوراندیشی اور تدبر سے بھرپور پالیسیوں کے ساتھ قوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کوبہتر مستقبل کے لئے قوم کو چاہئیے کہ سید پرویز مشرف اور ان کی ٹیم کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تا کہ آنے والی نسلوں کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان منتقل ہوسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے اظہار اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اے پی ایم ایل میں خوش آمدید کہا۔