حدیبیہ کیس میں نیب پراسیکیوشن پر پہلے دن سے تحفظات تھے، فواد چوہدری
پہلے ہی کہا تھا کہ یہ کیس کامیاب نہیں ہوگا، اسحاق ڈار اور نیب کے تعلقات بہت گہرے ہیں،پہلے پیسے لوٹ کر پھر اپنی مرضی کے لوگوں سے تفتیش کرا نا بہت آسان ہے، ترجمان تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 15 دسمبر 2017 15:37
(جاری ہے)
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ارب 24 کروڑ روپے اس کیس میں شامل ہیں اور یہ قوم کا پیسہ ہے، کسی کے ذاتی پیسے نہیں، عدالت کے پانچ رکنی بینچ نے بھی اس پر جو ریمارکس دیئے وہ سب کے سامنے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے پہلے پیسے لوٹیں پھر اپنی مرضی کے لوگوں سے تفتیش کرائیں پھر عدالت میں کیس جائے تو پھر کلین چٹ لے کر چلے جائیں۔تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ کیس میں اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ سے ملزم بنے تاہم سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے پر غور کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.