ایوان بالا میں دستور(ترمیمی)بل 2017،ٹی آئی پی ہری پور کے پنشنرز کے ناموں، عہدوں، ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے متعلق رپورٹ ، فرٹیلائزرز ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کھاد کی ترسیل سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کر دی گئیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:37

ایوان بالا میں دستور(ترمیمی)بل 2017،ٹی آئی پی ہری پور کے پنشنرز کے ناموں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ایوان بالا میں دستور(ترمیمی)بل 2017،ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) ہری پور کے پنشنرز کے ناموں، عہدوں اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے متعلق رپورٹ اور فرٹیلائزرز اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کھاد کی ترسیل سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر جاوید عباسی نے دستور(ترمیمی)بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر شاہی سید نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان ہری پور کے پنشنرز کے ناموں، عہدوں اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جبکہ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی فرٹیلائزرز اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کھاد کی ترسیل سے تملعق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :