Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،

فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے،تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:37

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے،تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا ہے کہ مجھے تمام الزامات سے سپریم کورٹ نے بری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات