کشمیری عوام نے انتہائی مشکل حالات میں آزادی کا سفر جاری رکھا ، صرف جموں کے مقام پر اڑھائی لاکھ افراد نے ایک دن میں جام شہادت نوش کیا‘ یہ ساری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیئے تھی ‘ جس کا سہرا قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی بیباک و نڈر قیادت کو جاتا ہے

قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کا پیغام

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے انتہائی مشکل حالات میں آزادی کا سفر جاری رکھا ، صرف جموں کے مقام پر اڑھائی لاکھ افراد نے ایک دن میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ ساری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیئے تھی جس کا سہرا قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی بیباک و نڈر قیادت کو جاتا ہے ۔

ہم اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کے حصول کے لیئے از سر نو عزم کرتے ہیں۔ جب تک مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے سے بھارتی فوجیوں کے ناپاک قدموں کا صفایا نہیں کر لیا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام سپیکر نے چوہدری غلام عباس قائد کشمیر کی آمدہ برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔

ان حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیری عوام اور نظریاتی قوتیں ملکرآزادی کے حصول کے لیئے جدو جہدکریں۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں بہنوں اور بزرگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ غلامی کے بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ جدوجہد اور تاریخی قربانیوں کے ثمر جلد آزادی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی اور تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہء تعبیر ہو گا۔