سوشل میڈیا کے استعمال پر 50بھارتی فوجیوں کے فون توڑدیئے گئے

بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ہی پابندی عائد کردی گئی،بھارتی ٹی وی

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:30

سوشل میڈیا کے استعمال پر 50بھارتی فوجیوں کے فون توڑدیئے گئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) بھارتی فوجیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، افسران کے حکم پر 50سپاہیوں کے موبائل فون توڑ دیے گئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق یاد رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آنے والے بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے افسران کی کرپشن اور سپاہیوں کے دگرگوں حالات، سوشل میڈیا پر بے نقاب کیے تھے۔

(جاری ہے)

بجائے حالات بہتر بنانے کے، بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ہی پابندی عائد کردی گئی۔ پھر بھی کچھ سپاہی، دل بہلانے کو چوری چھپے سوشل میڈیا پر ایکٹو رہے، جس کی انہیں انوکھی سزا دی گئی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی افسران نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 50جوانوں کے موبائل فون ان ہی کیسامنے توڑنے کا حکم دیا۔اِدھر ان کے موبائل کچلے جاتے رہے ہیں ادھر بھارتی فوجیوں کے جذبات چکنا چور ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :