سن وی ڈونگ کی جگہ یائو جنگ پاکستان میں سفیر مقرر

ملائیشیا ، انڈونیشیا ، ایتھوپیا اور وینزویلا میں نئے سفیر مقرر کر دیئے گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:26

سن وی ڈونگ کی جگہ  یائو جنگ پاکستان میں سفیر مقرر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے قومی پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر پانچ نئے سفیروں کا تقررکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی قانون ساز کے بیان کے مطابق بائی تیان کو ہوانگ ہوئی کینگ کی جگہ ملائیشیا میں سفیر مقررکیا گیا ہے،زیائو کیان کو زی فینگ کی جگہ انڈونیشیا میں نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ یائو جنگ کو سن وی ڈونگ کی جگہ پاکستان میں سفیر مقرر کیا گیا ہے،تان جیان لا یی فین کی جگہ ایتھوپیا میں سفیر مقررہوئے ہیں ، لی بائو رانگ نے وینزویلا میں زائو بین ٹانگ کی جگہ سفیر کا منصب سنبھالا ہے ، ان سفیروں کی تقرری کی سفارش قومی پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی نے کی تھی جسے شی جن پھنگ نے منظور کرتے ہوئے ان کے تقررنامے جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :