سپریم کورٹ کے حدیبیہ ریفرنس کیس سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 15:02

سپریم کورٹ کے حدیبیہ ریفرنس کیس سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء): سپریم کورٹ نے آج حدیبییہ پیپر ملز کیس دوباہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 38874 پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں تیزی آئی۔