پولیو کے خاتمے کے لیے یوسی لیول پر مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے جو بھی خرابیاں ہیں اسے دلچسپی سے بہتر کرکے درستگی لائے جائے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:26

پولیو کے خاتمے کے لیے یوسی لیول پر مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لانے کے ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پولیو کے خاتمے کے لیے یوسی لیول پر مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے جو بھی خرابیاں ہیں اسے دلچسپی سے بہتر کرکے درستگی لائے جائے اور تمام ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی زمہ داریوںکو احسن طریقے سے سمجھے اور اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں پولیو اور ای پی آئی کے گذشتہ رائونڈ کا تفصیلی جائیزہ لیتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے کہا کہ ڈویزنل ٹاسک فورس سے سافٹویر میںجو بھی خامیاں ہیں اسے جلد حل کیا جائے اور مکمل رپورٹ دینے کے سلسلے میں ٹاسک فورس کے نمائندوں سے رابطہ بحال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ای پی آئی اور پولیو کے ملازمین کی غلفتوں پر ہونے والی کاروائیوں کی مکمل رپورٹ ڈی پی سی آر کے پلیٹ فارم پر لائی جائے اور اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ ، پولیو فوکل فرید احمد ھنگورجو ، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر عقیل احمد اور پولیو سے منسلک تمام نمائندے ڈی پی سی آر سے مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیلم شیخ کو ہدایت کی کہ ڈی پی سی آر کو ایک کمپیوٹر آپریٹر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ این اے، رفیوزل اور جہاں پولیو کی ٹیمیں نا ہوں ان کی نشاندہی کر کے اپنے پولیو کے نظام کو بہتر کر سکتے ہیں اور جن اٹھارہ یوسیز میں این اے کی لیسٹیں نہیں دی ہیں ان کے تمام یوسی میڈکل آفیسر کو ایکسپلینشن کال کی جائے اور اس بات پر آگاہ کیا جائے کہ ان کی ایسی اگلی غلطی پر شوکاز نوٹس دیا جائے گا ۔

انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ بیسک ہیلتھ یونٹ اور رورل ہیلتھ سینٹر کااچانک دورہ کریں اور ان کی مکمل رپورٹ اجلاس کو پیش کریں ، انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ویکسینٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سیلم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی پلی یوسی میں پولیو کے بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیںاور جہاں رفیوزل کیس نظر آئے ان کی نشاندہی کی جائے اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کو پلائے جانے والے پولیو کے قطروں اور ان کی لیسٹں جلد سے جلد دی جائیں خاص طور پر تمام پولیو ورکر کو آگاہ کیا جائے کہ پولیو پلانے والے بچوں کو فنگر مارک اچھی طرح سے لگائیں ۔

انہوں نے تمام ویکسنٹروں کو ہدایت کی کہ اپنے علائقوںمیں بڑہنے والی نئی آبادی کے بچوں کے سلسلے میں بھی آگاہ کیاجائے ،اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو نے اجلاس کو اپنی رپوٹ دے کر بریفنگ دی اور کئی یوسیز میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :