سندھ میں کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔شہزاد پرویز بھٹی

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی جاتی ہے ۔ڈاکٹر ذوالفقار

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ کنگفو ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر اسپورٹس حکومت سندھ شہزاد پرویز بھٹی کو مارشل آرٹس ہال آف فیم سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔گزشتہ روز سندھ وشو کنگفو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزر مشیر رزاق ربانی ،شکور اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار نے ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ سندھ میں کنگفو ،مارشل آرٹس کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے مفصل رپورٹ سے ڈائریکٹر اسپورٹس کو آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کہاکہ وزرات کھیل حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار مخان محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے ،سیکریٹری اسپورٹس سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی بھی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت اور سندھ میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس موقع پر سندھ وشو کنگفو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار نے کہاکہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں کھیل کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی جاتی ہے آج سندھ حکومت خصوصاً وزارت کھیل سندھ کی خصوصی کاوشوں سے کھیلوں کے میدان نہ صرف آباد بلکہ میدانوں کی تعمیر و ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی مکمل سرپرستی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :