کرسمس سے قبل تمام اداروں میں مسیحی ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے ،نعیم کھو کھر

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کراچی میٹروپولٹین کارپوریشن ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور سندھ حکومت سمیت تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرسمس سے قبل اداروں میں فرائض انجام دینے والے مسیحی ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ مسیحی ملازمین بھی کرسمس کی خوشیاں منا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوام نے مسیحی بستیوں میں بنیادی مسائل اور درپیش حفاظتی انتظامات کے حوالے سے چیئر مین کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کو آگاہ کیا ،نعیم کھو کھر نے بلدیاتی اداروں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کرسمس سے قبل شہر کی مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا ئیں تاکہ مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر مسائل سے پاک پر سکون ماحول میں اپنی عبادات انجام دے دسکیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نعیم کھو کھر نے بلدیاتی اداروں سے درخواست کی کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے راستوں پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنا ئیںتاکہ علاقائی سطح پر مسیحی عوام کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :