Live Updates

نااہلی کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا قرآن خوانی کا اہتمام،

عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعائیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:23

نااہلی کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا قرآن خوانی کا اہتمام،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ، جس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل کراچی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعائیں مانگی گئی۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنمائوں نے کہاکہ امید ہے کہ آج کا فیصلہ حق اور سچ کا ہوگا، عمران خان سرخرور ہوں گے اور فتح سے ہمکنارہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات