غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حکومتی اقدامات کے تحت جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرینگے

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حکومتی اقدامات کے تحت جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان کی مٹسوئی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان میں فلوٹنگ سٹوریج اینڈ ری گیسی فیکیشن (ایف ایس آر یو) فیسلٹی کی تعمیر کیلئے 310 ملین ڈالر مالیت کے منصوبہ کیلئے سنگاپور کے بی ڈبلیو گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ،ْ ایف ایس آر یو کراچی کی بن قاسم بندرگاہ پر تعمیر کیا جائے گا۔

جاپان کی کسی بھی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں ایل این جی کے حوالے سے یہ پہلا منصوبہ ہے۔ مٹسوئی اینڈ کمپنی مستقبل میں بھی ایل این جی مارکیٹ میں گیس کے ویلیو چین کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جاپان کی ایک اور کمپنی سوجٹسز کارپوریشن نے نشاط گروپ اور ہنڈائی موٹرز کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ کو حتمی شکل دی ہے جس کے تحت ایم تھری کے انڈسٹریل سٹی کے خصوصی اقتصادی زون میں مختلف قسم کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے پلانٹ لگایا جائے گا۔

بیان کے مطابق کئی مزید جاپانی کمپنیاں بھی پاکستانی شراکتداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے ملک میں غیرملکی بالخصوص جاپانی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :