تحریک انصاف کے کارکن آنے والے الیکشن کیلئے مکمل تیاری کریں، سجاد اکبر خان

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 46 سجاد اکبر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن آنے والے الیکشن کیلئے مکمل تیاری کریں، موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتی ہوئی نہیں دکھائی دیتیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 46 کے غیور عوام سچے جذبہ سے وقت کے فرعونوں سے ووٹ کی طاقت سے بھرپور انتقام لیں گے، حلقہ کو مسلسل پسماندگی اور بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔ سجاد اکبر خان نے کہا کہ عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ، عوام کو بے وقوف بنانے کا دور اب گذر چکا ہے۔