ایبٹ آباد پولیس نے کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، 28 کلو چرس، پانچ کلو ہیروئن، 22 رائفلیں، 114 بندوقیں، 136 پستول اور 45725 کارتوس برآمد کئے، 33 پولیس افسران کو بھی سزائیں دی۔ ڈی پی او ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد، ایس پی شعبہ تفتیش سمیت تمام ایس ڈی اوز اور ضلع ایبٹ آباد کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ضلع ایبٹ آباد میں جرائم پیشہ افراد اور سماجی دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گئے، تمام جرائم پیشہ افراد کی خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کر کے بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ماہ نومبر میں ضلع پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی زیر سرپرستی 27 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے جو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتوں کے مقدمات میں ملوث تھے، 26 عدالتی مفرور، 28 کلو چرس، پانچ کلو ہیروئن،11 بوتلیں شراب اور45725 سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے۔ اس دوران ڈی پی او ایبٹ ایبٹ آباد میں 33 پولیس افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں بھی دی جبکہ 15 پولیس افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کو مکمل سہولت فراہم کرنے کی خواہشمند ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :