تیز رفتار کار کھڑے ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) شنکیاری سے مانسہرہ آنے والی تیز رفتار موٹر کار کھڑے ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شنکیاری سے مانسہرہ آنے والی جی ایل آئی کار نمبر 1077 اسلام آباد گاندھیاں موڑ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے منظور حسین جاں بحق جبکہ طارق حسین اور نذیر احمد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :