گوہر آباد کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،

4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) گوہر آباد کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،اس کا 4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ آر ایچ سی حویلیاں میں طبی امداد اور پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر خاتون اور بچے کے لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا، حدود کھوکھر میرا کے قریب موٹر کار نمبر ایم ایم ایس3908 کی حویلیاں گائوں کی رہائشی رابعہ بی بی زوجہ تنویر اور اس کا چار سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حویلیاں ہسپتال زخمیوں کو آر ایچ سی حویلیاں منتقل کیا جہاں دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی خاتون راستہ میں دم توڑ گئی۔ خاتون کے لواحقین کے مطابق جاں بحق خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ آر ایچ سی حویلیاں منتقل کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے لیڈی ڈاکٹر اڑھائی گھنٹہ پر آئی جس پر خاتون کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :