پنیاں میں ٹیوب ویل چار دن سے خراب،

علاقہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ہری پور کے علاقہ پنیاں میں ٹیوب ویل چار دن سے خراب ہیں، علاقہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، 20 ہزار نفوس پر مشتمل موضع پنیاں میں قبرستان کے قریب موجود ٹیوب ویل چار روز سے خراب ہے۔

(جاری ہے)

پنیاں کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوںکو بتایا کہ دوسرا ٹیوب ویل صرف چوتھائی آبادی کو پانی سپلائی کر رہا ہے جبکہ تین حصہ آبادی چوتھے دن سے بحران کا شکار ہے، مساجد میں بھی پانی ختم ہو چکاہے، مقامی لوگوں نے ارباب و اختیار سے فوری مرمتی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، پانی نہ ہونے سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے مگر حکام بالا کو عوامی مشکلات کی کوئی پروا نہیں ہے، مساجد میں نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :