محکمہ معدنیات ہزارہ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی، دفتری امور ٹھپ ہوگئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) محکمہ معدنیات ہزارہ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر 15 روز سے تعیناتی نہ ہونے کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ معدنیات کے سمگلرز کو نکیل ڈالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پشاور تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیات ہزارہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض کو معدنیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے باوجود پشاور ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ گذشتہ 15 روز سے خالی ہونے کے باعث نہ صرف دفتری امور ٹھپ ہو گئے بلکہ معدنیات کے چوروں کو بھی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات محمد ریاض کو فوری طور پر ہزارہ تبدیل کر کے معدنیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔