Live Updates

سپریم کورٹ کے باہر (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے،نعرے بازی

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:39

سپریم کورٹ کے باہر (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے،نعرے بازی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں آ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرہ بازی بھی کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتعل کارکنان کو روکنے کے لئے واٹر کینن بھی منگوا لئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں حالات کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ سپریم کورٹ کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس کے باعث شاہراہ جمہوریت ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات