Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،شہباز شریف

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:20

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،شہباز شریف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا ہے کہ مجھے تمام الزامات سے سپریم کورٹ نے بری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :