بلوں کی عدم ادائیگی پر جامعہ کراچی کی بجلی کٹ گئی

کے الیکٹرک کے حکام سے بات چیت جاری ہے،قائم مقام وائس چانسلر کشنز میں سے 1کنکشن کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی ہے،8 کنکشنوں پر 9کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے جامعہ کراچی کی بجلی کاٹ دی ہے، بدانتظامی، کیمپس میں ملازمین کے گھروں اور کینٹین میں میٹر نہ لگائے جانے کے باعث جامعہ کراچی کے ذمہ بجلی کے کروڑوں روپے کے بل واجب الادا ہیں۔موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے دور میں رواں سال یہ دوسری مرتبہ بجلی منقطع کی گئی ہے، ڈاکٹر اجمل اپنی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں اور یہ ان کا اہلیہ کے ہمراہ رواں سال تیسرا دورہ چین ہے۔

جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال اظہر نے بتایا کہ ساڑھی7 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر بجلی منقطع کی گئی ہے،تاہم کے الیکٹرک کے حکام سے بات چیت جاری ہے، جلد بجلی بحال ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی کے 8 کنکشنز میں سے 1کنکشن کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی ہے۔ منقطع کئے گئے کنکشن پر 1کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے 8 کنکشنوں پر 9کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، ادارے کی جانب سے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ طلبا اور تعلیم کے بہتر مفاد میں ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :