Live Updates

سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ جبکہ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہواہے، اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف اکنامک اور بزنس ایڈوائری کونسل بنائے گی۔ ان دونوں کونسلز کی صدارت وزیر اعظم کریں گے، بات چیت

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:12

سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ جبکہ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ جبکہ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہواہے۔صنعتکاروں اور تاجروں کو ہاتھ باندھ کر رنگ میں اتار دیا گیا ہے۔ کاروباری لاگت میں کمی کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نہ صرف اداروں کو ٹھیک کرے گی بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور ملک میں کاروبار کے لیے آسانیاں پیداکی جائیں گی۔

اسد عمرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اکنامک اور بزنس ایڈوائری کونسل بنائے گی۔ ان دونوں کونسلز کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں ٹیکس نہیں ہے، ٹیکس دینے والوں سے بوجھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پیک کے انفرا سٹریکچر سے فائدہ اٹھانے کی پالیسی بنانا ہوگی۔ماضی میں ایمنسٹی اسکیم بری طرح ناکام ہوئی۔ ہم بیرون ملک پیسہ لانے کے لیے ایک پالیس بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات