نیب کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کو ایک ملزم سے بھاری رشوت طلب کرنے کے الزام پر معطل کر دیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو کراچی نے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کو ایک ملزم سے بھاری رشوت طلب کرنے کے الزام پر معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چیئرمین کی جانب سے بھیجی جانے والی انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پر ملزم سکندر علی ابڑو سے ایک کروڑ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے ترجمان کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک سرویش شیخ معطل رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :