سندھ ہائیکورٹ ،ْدھماکا خیز مواد کیس میں 3 ملزمان بری

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:07

سندھ ہائیکورٹ ،ْدھماکا خیز مواد کیس میں 3 ملزمان بری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں 3 ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم مشتاق احمد،شاہنواز عرف گرو اور عبدالخالد کو 2016 میں دھماکاخیز مواد رکھنے کے الزام میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :