انگلش کی کلاسز پڑھانے والا محنت کش استاد گاڑیاں دھونے پر مجبور

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:05

انگلش کی کلاسز پڑھانے والا محنت کش استاد گاڑیاں دھونے پر مجبور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :استاد کی عظمت کوسلام جس کے سکھائے لفظوں کی بدولت انسان تعلیمی شعور حاصل کر کے معاشرے میں بلند مرتبہ اور مقام حاصل کرتا ہے لیکن کوئٹہ میں ایک ایسا عظیم محنت کش عبداللہ نامی استاد بھی ہے جو شام کو بچوں کو انگلش کی کلاسز پڑھاتا ہے اور صبح کے وقت اپنی غربت کو دور کرنے کے لئے ٹھنڈے پانی کے ساتھ لوگوں کی گاڑیاں دھوتا ہے اور اپنے مالکوں کا بے جا رویہ برداہشت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبداللہ نامی استاد کا کہنا ہے کہ کوئی اور روز گار نہ ملنے کی وجہ سے صبح سویرے گاڑیاں دھونے سے ہاتھ بھی جم جاتے ہیں ۔عبداللہ اس وقت ایم اے کے پیپر دے رہا ہے اور ساتھ ہی نجی اسکول میں ٹیچر کے فرائض بھی سر انجام دے رہا ہے ۔عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پانچ بچے ہیں جن کا روشن مستقبل بنانے کے لئے میں محنت کرتا ہوں اور لوگوں کا یہ تلخ رویہ برداشت کرتا ہوں ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :