شارجہ ، عمارت کے چھٹے فلور سے گر کر پاکستانی جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 13:39

شارجہ ، عمارت کے چھٹے فلور سے گر کر پاکستانی جاں بحق
شارجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء)  شارجہ پولیس 23 سالہ پاکستانی شخص کے مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے جسکی شناخت ٹی خان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ پاکستانی بدھ کے روز ال تاوون روڈ پر عمارت کی چھٹی منزل سے گر کرمر گیا تھا۔ پولیس کو بدھ کے روز دوپہر 1 بج کے 30 منٹ پر اس واقعے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ایک ٹیم فرانسک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی تو کیا دیکھتی ہے کہ پاکستانی پہلے ہی مر چکا ہے اور اسکے سر کی کھوپڑی پر ، پھیپھڑوں اور جسم کے باقی حصوں پر کافی چوٹیں تھیں۔

پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے فرانسک لیبارٹری منتقل کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے انگلیوں کے نشانات اور باقی کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جو کہ مستقبل کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ال بوہیرہ پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا پھر اس پاکستانی نے خودکشی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :