Live Updates

بیوی کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے ۔ ریحام خان کا ایک مرتبہ پھر سے عمران خان پر طنز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 13:38

بیوی کی تبدیلی بھی تبدیلی ہے ۔ ریحام خان کا ایک مرتبہ پھر سے عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر سے عمران خان پر طنز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر ریحام خان نے اپنی ایک ویڈیو میں مقامی بازار میں موجود کاسمیٹکس کی دکان کا دورہ کیا ، اس دورے کے دوران انہوں نے ''تبدیلی'' پر بات کی تو دکاندار کا کہنا تھا کہ اس دکان میں مثبت تبدیلی آتی ہے کیونکہ اس دکان میں موجود تمام مال اچھی کوالٹی کا ہے۔

جس پر ریحام خان نے کہا کہ تبدیلی تو تبدیلی ہوتی ہے ، بیوی کی تبدیلی بھی تبدیلی ہوتی ہے، لپ اسٹک کی تبدیلی بھی تبدیلی ہی کہلاتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ریحام خان عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ریحام خان کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :