حجرہ شاہ مقیم‘ ایڈووکیٹ عزادار جعفری اور مراتب علی کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا‘پولیس کی تفتیش جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:52

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)حجرہ شاہ مقیم کے صدر جمخانہ کلب آرگنائزر عوامی سپورٴْس سٹیڈیم حجرہ شاہ مقیم ایڈووکیٹ عزادار جعفری اور مراتب علی چونیاں سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گائوں بھٹہ محبت کے قریب پہلوان والی پلی پر تین نامعلوم ڈاکوئوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے روک لیا اور ان سے مجموعی نقدی رقم باسٹھ ہزار روپے لوٹ لیے جبکہ ڈاکوئوں نے انکے سیل فون ایک طرف رکھ دیئے اور کہا کہ سیل فون پولیس کو گرفتاری میں مدد فراہم کرتے ہیں،پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم رانا ندیم اقبال فرخ نے این این آئی کو بتایاکہ وہ تکنیکی بنیادوں پر ڈاکو گینگ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جسکی خاطر کھوجیوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔