حجرہ شاہ مقیم‘سموگ وفضائی آلودگی پیداکرنے کاباعث بننے والے بھٹہ خشت مالک محمد اشرف کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:52

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)حجرہ شاہ مقیم میںربڑ اور پلاسٹک کے پرانے جوتے بھٹہ خشت میں جلاکر سموگ وفضائی آلودگی پیداکرنے کاباعث بننے والے بھٹہ خشت مالک محمد اشرف کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع نے این این آئی کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کو بچانے کی خاطر کسی قسم کی اشیاء سے آگ جلاکر کاروبارکرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے جبکہ اس سلسلہ میں خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی جاچکی ہے ۔