سپریم کورٹ نے کئی تاریخی فیصلے جمعے کے دن سنائے

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:49

سپریم کورٹ نے کئی تاریخی فیصلے جمعے کے دن سنائے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ نے گذشتہ 10 سال کے دوران تاریخی نوعیت کے متعدد اہم مقدمات کا فیصلہ جمعہ کے دن سنایا جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور پرویز مشرف کی ایمرجنسی کو غیر قانونی قرار دینے سمیت متعدد فیصلے شامل تھے۔پورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہاتھوں غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کا فیصلہ 20 جولائی 2007 کو جمعے کے دن دیا تھا۔

سابق صدر پروزیر مشرف کی 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی پلس اور پی سی او کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے کا تاریخی فیصلہ بھی 31 جولائی 2009 جمعہ کے دن ہی سنایا گیا تھا۔پاناما پیپرز کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ناہل قرار دینے کا فیصلہ 28 جولائی 2017 کو جمعے کے دن ہی آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اورینج لائن ٹرین کے حوالے سے فیصلہ بھی گذشتہ جمعے کو ہی سنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو بروز جمعہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر فیصلہ سنائے جانے کا اعلان کیا ۔اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے اسی روز 15 دسمبر 2017 بروز جمعہ شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر کے بعد اس کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے نیب کی اپیل مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :