ایوان بالا نے جادوگری کی ممانعت بل 2017ء کو زیربحث لانے کیلئے سینٹ کی منتخب کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک کی منظوری دیدی

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:29

ایوان بالا نے جادوگری کی ممانعت بل 2017ء کو زیربحث لانے کیلئے سینٹ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ایوان بالا نے جادوگری کی ممانعت بل 2017ء کو زیر بحث لانے کے لئے سینٹ کی منتخب کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی کہ سینیٹر کلثوم پروین‘ عائشہ رضا فاروق‘ غوث بخش نیازی ‘ عثمان کاکڑ عطاء الرحمان‘ اورنگزیب خان‘ اعتزاز احسن‘ گیان چند‘ خوش بخت شجاعت‘ محمد دائود خان اچکزئی ایڈووکیٹ‘ کامل علی آغا اور محسن عزیز جو چیئرمین سینٹ کی جانب سے سینٹ کے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے جادوگری کی ممانعت بل 2017ء کو زیر بحث لانے کے لئے سینٹ کی منتخب کمیٹی تشکیل کرنے کے لئے نامزد کیا گیا تھا‘ کو ایوان منتخب کرے۔

کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں اپنا چیئرمین منتخب کرے گی اور کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے چیئرمین کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر پیش کی جائے گی۔ چیئرمین نے تحریک پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دے دی۔