قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام چار بجے تک ملتوی

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:29

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام چار بجے تک ملتوی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے واک آئوٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے کورم کی نشاندہی کردی‘ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ بعد ازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلنے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :