اسلام آباد میں سیکٹڑ جی 13 اور جی 15 میں دو نئے ماڈل کالجز تعمیر کئے جائیں گے،

قومی اسمبلی میں وزارت کیڈ کا تحریری جواب

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:28

اسلام آباد میں سیکٹڑ جی 13 اور جی 15 میں دو نئے ماڈل کالجز تعمیر کئے جائیں ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سیکٹر جی 13 اور جی 15 میں دو نئے ماڈل کالجز تعمیر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت کیڈ کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ رواں مالی سال اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی 13ون اور اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء جی 15 تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان کا نظرثانی شدہ پی سی ون حتمی منظوری کیلئے منصوبہ بندی کمیشن کو ارسال کیا جاچکا ہے۔