فرنٹیئر کو ر بلو چستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں450 مریضو ں کا معا ئنہ ، ادویات کی مفت تقسیم

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

کوئٹہ ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)فرنٹیئر کور بلو چستان قلعہ سیف اللہ سکائوٹس کے زیر اہتمام دور دراز اور پسماندہ علاقے کلی کجیر، قلعہ سیف اللہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 450سے زائدمریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔ جن میں116مرد،135خواتین اور200سے زائدبچے شامل تھے۔جبکہ ایف سی نے دور دراز سے آئے لوگوںکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی معائنہ کے جدید آلات کی سہولیات بھی فراہم کیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔رہائشیوں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کور بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔