بلوچستان میں خطیر ریونیو دینے والی صنعتی شہر کے باسیوں کوپرامن اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ، لسبیلہ کا روایتی امن ہرصورت برقرار رکھا جائیگا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

کوئٹہ ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صنعتی شہر حب کی مین شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل کے زیر صدارت سوک سینٹر میں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں صنعتی شہر کو درپیش اہم مسائل بجلی کی اووربلنگ ، سڑکوں کی تعمیر ومرمت میں این ایچ اے کی عدم دلچسپی،شاہراہ کے اطر اف ناجائز تجاوزات،مضر صحت اشیاء کی فروخت ،اوور لوڈنگ، ٹریفک مسائل اور میڈیکل سٹوروں پر نان کوالیفائیڈ عملے سمیت محکمہ معدنیات کی جانب سے رائلٹی کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل زیر غور آئے ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی کارکردگی بہتربنانے اور صنعتی شہر کے عوام کودرپیش حل طلب مسائل حل کرنے بارے فوری احکامات جاری کئے ، ٹرانسپورٹر وں کو بھی تنبیہ کی گئی کہ وہ ٹریفک مسائل کے حوالے سے اپنا مثبت کردار اداکریں ،اگراس سلسلے میں کسی کی کوتاہی سامنے آئی تو متعلقہ ذمہ دار کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں خطیر ریونیو دینے والی صنعتی شہر کے باسیوں کوپرامن اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، انھوںنے امن وامان کے حوالے سے کہاکہ صنعت کاروں اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کواپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ لسبیلہ کا روایتی امن ہرصورت برقرار رکھا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے انجمن تاجران کوبھی ہدایت کی کہ وہ شہر بھرکی دکانوں میں کیمرے نصب کریں تاکہ چوری جیسے واردات کرنے والے ملزم کوگرفتارکیاجاسکے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے چوکیدار تعینات کریں ڈی سی نے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسرکوبھی ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کوحوالے سے کوئی کوتائی نہ کریں اور صفائی کے ناقص صورتحال پر خاص توجہ دیں اور پندرہ دن میں پورٹ دیں ۔

اجلاس میں ایس ایس پی لسبیلہ عبدالرئوف بڑیچ ڈی ایس پی سی آئی اے ملک حاجی عبدالستاررونجھو،اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی ، ایم ڈی لیڈا ، چیف افسر حب عبدالجلیل زہری،ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے ، جنرل منیجر کے الیکٹرک لسبیلہ، اور ایگزیکٹیو انجینئر کینال ایریگیشن حب نے شرکت کی ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب کا دورہ اور میڈیکل اسٹوروں کامعائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عوامی شکایات پر عطائی ڈا کٹروں کے لائسنس ضبط اور کلینک سیل کرنے اور ان کے خلا ف ایکشن لینے کے احکامات اسسٹنٹ کمشنر حب کو جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :