صوبائی حکومت بہتر اور معیار ی تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے،گورنمنٹ سینٹرل ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مقررین کاخطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

کوئٹہ ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) صوبائی حکومت بہتر اور معیار ی تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور جدیدتعلیمی ماحول کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ہماری نوجوان نسل کو بھی چاہئے کہ وہ ان جدید سہولیات سے استفادہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔

ا ن خیالات کا اظہار گو رنمنٹ سینٹرل ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے سکول کے پرنسپل محمد عبداللہ شیخ ، حاجی محمد جلا، حاجی لطیف، مجید اچکزئی صفدر نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طلباء حکومت کی جانب سے فراہم کردہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں اور ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کیلئے دن رات محنت کریں۔ بعدازاں سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :