محکمہ سماجی بہبود ایک اہم ادارہ ہے جو مختلف سطح پر سماجی خدمات کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،صوبائی مشیرپرنس احمد علی

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

کوئٹہ ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلی بلو چستان کے مشیرپرنس احمد علی نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود ایک اہم ادارہ ہے جو مختلف سطح پر سماجی خدمات کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ محکمہ کے آفیسران واہلکاران اپنے فرائض منصبی پوری تندہی اور خدمت کے جذبہ سے ادا کریں ۔ ان خیالات اظہار پرنس احمد علی نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کا دورہ کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری سماجی بہبود اصغر حریفال نے صوبائی مشیر کو محکمہ سماجی بہبوداور اس سے منسلک اداروں ہیومن رائٹس اور خصوصی تعلیم کے حوالے سے تفصیل بریفینگ دی۔درایں اثنا۔ صوبائی مشیرنے بلو چستان انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر ادارے کی گورنمنگ باڈی کے اراکین صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور ایم پی اے طا ہر محمود خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پرصوبا ئی وزیرکو بتایا گیا کہ ادارے کے تحت پہلی بار گردوںکی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن کیے گے جس سے 10 مریض مستعیدہوئے ، صوبا ئی مشیر کو ادارے کو درپیش بعض مسا ئل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی مشیر نے اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعا ون کی یقین کرائی۔