اوپن یونیورسٹی موسمیاتی تبدیلی پر 28دسمبر کو قومی کانفرنس منعقد کرے گی

تین سال میں 14۔ریسرچ جرنل کی اشاعت اور 27کانفرنسسز کا انعقاد ڈاکٹر شاہد صدیقی کی قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس وفاقی حکومت کے شعبہ گلوبل موسمیات کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی پر 28۔دسمبر کو یونیورسٹی آڈیٹوریم میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی۔ ملک بھر سے سکالرز اپنے تحقیقی مقالوں کے ذریعہ" ماحولیات ۔فرینڈلی توانائی وسائل" کے نئے طریقوں اور ذرائع کے تجاویز دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس سماجی مسائل کا قابل عمل حل تلاشنے کے لئے یونیورسٹی میں گذشتہ تین سال سے جاری تحقیقی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کی قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے کہ تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 14۔ریسرچ جرنل شائع کئے اور 27نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرسسز منعقد کی ہیں۔توانائی اور ماحولیات پر یونیورسٹی نے گذشتہ سال انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی تھی جس میں کم و بیش 300 ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور محققین نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :