مفادات اور انتشار کی سیاست نے ملک کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا ہے جس کی تلافی ہم نہیں کر سکتے‘شاہد ریاض ستی

ہماری سیاست ،معاشرت اور زندگی کے دیگر تمام پہلو پاکستان کی سلامتی ، دفاع اور استحکام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:06

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء وسابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ مفادات اور انتشار کی سیاست نے ملک کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا ہے جس کی تلافی ہم نہیں کر سکتی- اس وقت ایک مرتبہ پھر اپنے مفادات اور انتشار کی سیاست کی جا رہی ہے جو خدانخواستہ ملک کو مزید نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی․ چند ماہ پہلے تک تعمیر و ترقی کی نئی منزلوں کی جانب رواں ملک میں ترقی کے پہیے کو بریک لگ گئی ہے اور عوام یہ سب کچھ دیکھ ، سن اور سمجھ رہے ہیں -سیاسی طور پر باشعور عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا- یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ،معاشرت اور زندگی کے دیگر تمام پہلو پاکستان کی سلامتی ، دفاع اور استحکام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ہر ہر پاکستانی کو اپنے ملک کی سلامتی و دفاع کو باقی تمام معاملات پر ترجیح دینے کی ضرورت ہے ․ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ اور بھاری ذمہ داری سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے جو رائے عامہ کو ہموار کرنے کی ذمہ داری کے باوصف پورے معاشرے کے مجموعی رویوں کو تشکیل دینے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ تئیس چوبیس سالہ نوجوانوں سے لے کر ستر سال سے زائدعمر تک کے سیاسی بابوںتک سب اپنے اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں اور ملک کی مجموعی فلاح و بہبود کسی کا ایجنڈا نہیں ․ شاہد ریاض ستی نے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور میں بے مثال ترقی ہوئی مگر مخالفین اس کو زیرو کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ ہمارے لئے نقصان دہ ہے -

متعلقہ عنوان :