صنعتی شعبہ کو 2ماہ گیس کی بندش کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے ‘عارف قاسم

گیس سے چلنے والی صنعتوں کی گیس کی بندش سے صنعتیں بند اور بے روزگار میں اضافہ ہورہا ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے سوئی گیس حکام کی جانب سے صنعتی شعبہ کیلئے 2ماہ گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کو2ماہ کیلئے گیس کی بندش کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے ،صنعتی شعبہ کو گیس کی بندش صنعتی بحران کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگی 2ماہ تک گیس سے چلنے والی صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہونگے اور صنعتکار معاہدوں کی تکمیل نہ ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوں گے اس لیے وزیراعظم پاکستان اس کا فوری نوٹس لیں اور صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔کیونکہ ملک میں گیس کی ضروریا ت بڑھ رہی ہیں او ر صنعتی شعبہ میں انڈسٹریز بھی گیس سے چل رہی ہیں اس سلسلہ میں اس منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ ملک میں وافر گیس میسر ہو اور صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :