سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عامر سعید راں کا فیس بک اکائونٹ ہیک

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:03

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عامر سعید راں کا فیس بک اکائونٹ ہیک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر سعید راں کا فیس بک اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے عامر سعید راں نے کہا کہ ہیکر میرے اکائونٹ کو غلط قسم کی افواہوں کو پھیلانے میں غیر قانونی طور پر ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ہیکر فیس بک پر لکھ رہا ہے کہ ’’میں (عامر سعید راں) یوکرائن میں ہوں اور میرا اے ٹی ایم کام نہیں کر رہا لہٰذا مجھے رقم کی ضرورت ہے‘‘۔ اس طرح کے کسی بھی قسم کے پیغامات کو یکسر نظر انداز کر دیں۔ میں بذات خود پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔