اورنج لائن ٹرین کی کی تعمیر میں جن سیاسی عناصر نے رکاوٹیںڈالیں وہ بے نقاب ہو چکے‘پرویز ملک

16دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے سقوط ڈھاکہ جیسے سانحہ میں ملوث کردار کو منظر عام پر لایا جائے ‘عمران نذیر

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:03

اورنج لائن ٹرین کی کی تعمیر میں جن سیاسی عناصر نے رکاوٹیںڈالیں وہ بے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی کی تعمیر میں بعض عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے اس اہم منصوبے میں رکاوٹ پیدا کی،جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں وہ بے نقاب ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی نے عوامی مفادات کو نظرانداز کر کے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جن سیاسی عناصر کے باعث تاخیر ہوئی، انہیں عام آدمی کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں، مفاد عامہ کے عظیم الشان منصوبے اورنج لائن میٹروٹرین کی جلد سے جلد تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت سے کام کی کا آغاز کردیاہے، تاریخی مقامات کی بحالی اور تزئین و آرائش کو جلد مکمل کیا جائیگا، اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ عام آدمی کوعالمی معیار کی باوقار اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کرے گا اوریہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوگا اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا،ہماری ہمدردیاںبھی ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں تا ہم لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،16دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاپ ترین دن ہے جب سقوط ڈھاکہ جیسابہت بڑا سانحہ پیش آیا ہے اس میں ملوث تمام کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔