عالمی طاقتیں توہین رسالت قانون ختم کروانے کی کوشش میں ملوث

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:15

عالمی طاقتیں توہین رسالت قانون ختم کروانے کی کوشش میں ملوث
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) : ایک طرف جہاں سیاسی و مذہبی جماعتیں انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت ﷺحلف نامہ کی تبدیلی کی کوشش ناکام بنا کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب عالمی طاقتوں نے اقوام متحدہ کے ذریعے توہین رسالت کا قانون ختم کرانے کے لئے مذموم ایجنڈے کی تکمیل شروع کر دی ہے ۔اقوام متحدہ نے پاکستان سے چار انسانی حقوق کنونشنزکے تحت 111نکات پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے توہین رسالت کا قانون ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت سنانے پر پابندی ،سویلین کے خلاف کارروائی کا اختیار ،فاٹا میں افراد کو خفیہ تحویل میں رکھنے کے کے لئے آرمی اختیارات ختم ،غیر اعلانیہ دورے کی اجازت اور افغان اور مہاجرین کے خلاف پاکستانی فورسز اور پولیس کی کارروائیاں روکنے کی باقاعدہ سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق نے اقوام متحدہ کی سفارشات اور تحفظات کی رپورٹ وفاقی و صوبائی اسمبلی کو ارسال کر دی ہے ۔

قومی اخبار کے مطابق وزارت خارجہ سے ملنے والی اقوام متحدہ کی سفارشات پر مبنی رپورٹ میں شدید تشویش کر اظہار کرتے ہوئے کہا  گیا کہ عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کے ذریعے پاکستان اسلامی قوانین میں ترمیم اور خاتمے کے در پے ہیں ۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں سخت ،پینے کا صاف پانی اور سیاسی پناہ کے طلبگاروں کو تحفظ دینے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :