ٹرمپ اور پیوٹن کا رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

دونوں صدرکی 10منٹ ٹیلی فونک گفتگو،شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پربات چیت کی گئی

جمعہ 15 دسمبر 2017 14:03

ماسکو/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو فون کیا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر موجود نہیں تھے جب کہ ولادی میر پیوٹن کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔