حلف نامے میں ردو بدل کیخلاف دائر درخواست پر ایم ڈی واسا ذاتی حیثیت میں طلب

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:25

حلف نامے میں ردو بدل کیخلاف دائر درخواست پر ایم ڈی واسا ذاتی حیثیت میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے حلف نامے میں ردو بدل کیخلاف دائر درخواست پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایم کامران ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے عدالت میں گواہی کے طور پرجمع کرائے گئے حلف نامہ میں جعلسازی کرتے ہوئے دو بدل کیاجس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ فاضل عدالت نے ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔