کابینہ کے تاریخی فیصلے سے 3884ملازمین کوتحفظ حاصل ہوا،شمس میر

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:25

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر شمس میر نے کہا ہے کہ کابینہ میں ہونے والے تاریخی فیصلے سنہرے حروف میں لکھے جائیںگے جس میں ہزاروں عارضی ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ ہے جو عرصہ دراز سے اپنی ملازمت کا تحفظ چاہتے ہیں ،کابینہ کے فیصلے کے مطابق 3884ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔