لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کل مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:19

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کل مکمل احتجاجی ..
فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کل ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا نیز کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اور جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا جس میں اس عزم کا اعادہ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :