Live Updates

عمران خان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیشن لال کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کو اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیشن لال نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کو ترجیح نہیں دے رہے، ان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، کے پی کے حکومت عمران خان کے جلسوں پرکروڑوں روپے خرچ کررہی ہے اور ادارے خاموش کیوں ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو ترجیح نہیںدی، ان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

آخر کیا وجہ ہے کہ وہ مقدس ایوان میں آنے کو تیار کیوں نہیں، اگر وہ بڑے لیڈر ہیں تو بڑے پن کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اورکے پی کے حکومت جلسوں کے اخراجات برداشت کر رہی ہے جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ بھی ان کو جلسوں کیلئے فنڈنگ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اثاثہ جات چھپانے اور آف شور کمپنیوں میں حصہ داری کے حوالے سے نااہل کیا جائے جبکہ جہانگیرخان ترین کے دنیا بھر میں اکائونٹس ہیں اور ہزاروں ایکڑ زمین کے مالک ہیں وہ کیسے مالک بنے ان کو نااہل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات